پاکستان میں سیاستدان ضرور ہیں لیکن قوم کی رہنمائی کیلئے کوئی رہنما موجود نہیں ہے: ریحام خان

muhammad ali محمد علی بدھ 17 فروری 2016 23:31

پاکستان میں سیاستدان ضرور ہیں لیکن قوم کی رہنمائی کیلئے کوئی رہنما موجود نہیں ہے: ریحام خان
اسلام آباد(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار17فروری- 2016ء) ریحام خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاستدان ضرور ہیں لیکن قوم کی رہنمائی کیلئے کوئی رہنما موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا عمران خان اور نواز شریف میں سے بہتر لیڈر چننے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہنا تھا ان کیلئے اس کا جواب دینا کافی مشکل ہے۔ قوم کو اس وقت کسی ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو اس کی رہنمائی کر سکے۔ تاہم پاکستان میں سیاستدان تو بہت ہیں لیکن قوم کی رہنمائی کیلئے کوئی رہنما موجود نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں