’ میں ملنگ ہوں‌ میں عمران خان کو محض دعا دے سکتی ہوں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 11:36

’ میں ملنگ ہوں‌ میں  عمران خان کو محض دعا دے سکتی ہوں‘

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران صحافی نے عمران خان کی انگوٹھی سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آج کل اپنی انگوٹھی کو گھماتے ہوئے نظر آتے ہیں جس سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید وہ تیسری شادی کرنے والے ہیں ، اس حوالے سے آپ عمران خان کو کیا مشورہ دیں گی؟ جس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ مفت مشورہ تو صرف گھر والے دیتے ہیں میں ملنگ ہوں اور میں عمران خان کو محض دعا ہی دے سکتی ہوں کہ جو خوشیاں ان کو نہیں ملیں وہ آئندہ زندگی میں ملیں۔

(جاری ہے)

انٹر ویو کے دوران ریحام خان نے اپنی آئندہ زندگی کے حوالے سے بھی بتاتے ہوئے کہا کہ میں اب شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں