امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیفٹی اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ، پاکستان سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کرتا ہے ، سعودی فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔ شام کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں ،شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہے،بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ انقرہ دہشت گر د حملے کے شہدا کے لیے دفتر خارجہ میں دعا کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے افضل گرو کی پھانسی کو کبھی قبول نہیں کیا۔پاکستان نے کشمیر میں مظالم کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پربھی بھرپور انداز میں اٹھایاہے۔

میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سیفٹی اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق افغان گورنر کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں،پاکستان کی وزارت داخلہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں ،شام میں تمام دھڑوں کو مل کر مسئلہ حل کرنا چاہئیے۔

پاکستان انسداد دہشت گردی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات سے متعلق بھارتی ہائی کمشنر کابیان دیکھا ہے ، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہے،بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان سعودی فوجی اتحاد کی حمایت کرتا ہے ، فوجی اتحاد میںکام کے طریقہ کار پر غور جاری ہے، سعودی فوجی اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، تاہم فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں