سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں،ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی،خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا، امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ

جمعرات 18 فروری 2016 13:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں،ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی، امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیا، خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں،افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا۔

وہ جمعرات کو میڈیا کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ انقرہ بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں کشمیریوں نے کبھی افضل گرو کی سزائے موت کو تسلیم نہیں کیا، سعودی عرب کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے نیو کلیئر پروگرام کی سیکیورٹی پر اظہار اطمینان کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کے بیان کے بعد سیکرٹری خارجہ مذاکرات جلد ہونے چاہئیں، پاک بھارت سیکرٹری خارجہ ملاقات کی تاریخ جلد طے ہو جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات سے متعلق بیان دیکھا ہے، خارجہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے مشروط نہیں ہیں، شام کی علاقائی خود مختیاری کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اتحاد کا خیر مقدم کیا، کام کے طریقہ کار پر غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق افغان گورنر کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، افغان حکومت اور طالبان مذاکرات فروری کے آخر تک متوقع ہیں، افغان مسئلے پر چار ملکی اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہو گا، اس اتحاد کی تکنیکی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں، پاکستان کے کردار کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں