ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ‘ احتساب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کرینگے ‘پرویز رشید

جمعرات 18 فروری 2016 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ‘ احتساب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کرینگے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ( ن) لیگ کی حکومت کے دوران کسی رکن پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگایا گیا ۔پرویز رشید نے کہا کہ ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور نہ ہماری حکومت کے کسی ایک بھی وزیر پر بدعنوانی کا کوئی الزام ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کے نظام بہتر بنانے کے لئے بھی قانون سازی کرینگے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب کا نظام بھی کام کرے اور لوگ بھی خوفزدہ نہ ہوں کسی کے خلاف ناجائز کاروائی نہ ہو ۔پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے ۔دہشتگردی کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں