سانحہ نکیال میں غفلت ، آئی جی آزاد کشمیر ملک خدا بخش اعوان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

تین ناموں پر مشتمل سمری وزارت داخلہ نے تیار کر لی جلد وزیراعظم کو ارسا ل کی جائے گی ۔ذرائع

جمعرات 18 فروری 2016 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سانحہ نکیال میں غفلت بر تنے پروفاقی حکومت نے آئی جی آزاد کشمیر ملک خدا بخش اعوان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، تین ناموں پر مشتمل سمری وزارت داخلہ نے تیار کر لی جلد وزیراعظم کو ارسا ل کی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال کوٹلی میں میں پی پی پی کے کارکن کے قتل کا مقدمہ ن لیگ کے کارکنوں پر درج کرنے اور کئی ماہ سے آزاد کشمیر کو چھوڑ کرا سلام آباد میں ڈیرے ڈالنے کی پاداش میںآ ئی جی آزاد کشمیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر کے بانی رہنماسابق وزیراعظم سردار سکند حیات کی درخواست پر وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے وزارت داخلہ سے آئی جی آزاد کشمیر کو تبدیل کرنے کی سفارش کی ہے ،جس پر وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر کے نئے آئی جی کے لیے ڈی آئی جی عابد علی شیخ ، ملک آفتاب سمیت تین ناموں کوحتمی شکل دے دی ہے جلد تبدیلی سے متعلق سمری وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کی جائیگی ،ذرائع نے بتایا کہ آئی جی آزاد کشمیراس سے قبل بھی کئی مرتبہ وزیرامور کشمیر کے احکامات کوٹھکرا چکے ہیں اور انکے خلاف بہت سے شکایا ت وزیرداخلہ کو بھی موصول ہو چکی ہیں ،آزاد کشمیر میں 2005کے زلزلے کے بعد آزاد کشمیر میں337این جی او ز کام کر رہیں اوروزارت داخلہ کی جانب سے این جی او کے طریقے کار اور ناموں سے متعلق تفصیلات مانگی تھی تاہم آئی جی نے انکے طریقے کار اور ناموں سے وزارت داخلہ کو کو آگا ہ بھی نہیں کیا ذرائع نے بتایا کہ وزیرداخلہ کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی آزاد کشمیر مظفرآباد میں ہفتہ میں صرف دو دن قیام کرتے ہیں اور باقی پورا ہفتہ ذاتی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد میں بیٹھے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن نے جب آئی جی آزاد کشمیر ملک خدابخش اعوان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس وہ مجھے جدھر بھیجیں انکی مرضی ہے ،این جی اوز کی تفصیلات کے بارے میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی ہدایت موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کو ہدایت ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ سانحہ نکیال پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہا ہوں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں