اسلام آباد: دنیا میڈیا گروپ نے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز خرید لیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 16:35

اسلام آباد: دنیا میڈیا گروپ نے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز خرید لیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : دنیا میڈیا گروپ نے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز خرید لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میڈیا گروپ نے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز خرید لیے ہیں تاہم شئیرز خریدنے کے لئے دی جانے والی رقم سے متعلق تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق دنیا میڈیا گروپ اور اومینٹل کے مابین ایک معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت دنیا میڈیا گروپ نے اومینٹل سے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز خرید لیے ہیں، اس معاہدے کو تاحال پوشیدہ ہی رکھا گیا ہے تاہم آئندہ کچھ روز میں اس معاہدے کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کال کے 12 فیصد شئیرز سابق گورنر پنجا سلمان تاثیر جبکہ باقی 18 فیصد کو عوامی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیا جاتا گیا ہے۔ اومینٹل کی جانب سے ورلڈ کال کے 70 فیصد شئیرز کو 2008ء میں 193 ملین ڈالر کے عوض خریدا گیا تھا۔ دنیا میڈیا گروپ کے شئیرز خریدنے کے بعد ورلڈ کال کی جانب سے ڈی ٹی ایچ لائسنس کے حصول کی کوششیں بھی کامیاب ہو جائیں گی جبکہ دنیا میڈیا گروپ ورلڈ کال کے بزنس کے ذریعے مزید فروغ حاصل کر سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں