ملک میں نفاذ اسلام:رجسٹرار سپریم کورٹ نے دائر پٹیشن پر اعتراض لگا کر واپس کر دی

اعتراضات دور کر کے پٹیشن دوبارہ دائر کریں گے، ترجمان لال مسجد

جمعرات 18 فروری 2016 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز کی جانب سے ملک میں نفاذ اسلام کے لئے سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی آئینی پٹیشن اعتراض لگا کر واپس کردی گئی۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالعزیز نے دس دسمبر کو ملک میں نفاذ اسلام اور آئین کی اسلامی شقوں پر عملدرآمد کے لئے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے آئینی پٹیشن دائر کی تھی۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے مولانا عبدالعزیز کی پٹیشن کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے واپس کردی،لال مسجد ترجمان کاکہناہے کہ اعتراضات دورکرکے درخواست دوبارہ دائرکردی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں