صدر مملکت ممنون حسین کی روس میں نامزد سفیر خلیل اللہ سے ملاقات

دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے نامزد سفیر متحرک سفارتکاری کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین

جمعرات 18 فروری 2016 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کے لئے تمام توانائیاں بروے کار لانی چاہئیں ۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز روس کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر قاضی خلیل اللہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے نامزد سفیر متحرک سفارتکاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں پاکستان کو روس اور اس خطے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

۔(جاوید)اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کے لئے تمام توانائیاں بروے کار لانی چاہئیں ۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز روس کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر قاضی خلیل اللہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے نامزد سفیر متحرک سفارتکاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں پاکستان کو روس اور اس خطے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم اور ٹیکنالوجی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں