پاکستان پوسٹ کوابتک 25ارب6کروڑسے زائد کا خسارہ ہوچکا ہے ، قطر کے حاصل ایل این جی گیس ایران پاک گیس معاہدے سے سستی ہے، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ کھپت23 ملین ٹن ہے، ملکی خام تیل کل ضروریات کا صرف17فیصد پورا کرتاہے ،روس کی مدد سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن بنائی جارہی ہے ،اس سے ایل این جی کراچی ٹرمینل سے لاہور پہنچے گی، لواری ٹنل پر ابتک14.5ارب روپے کی لاگت آچکی ،منصوبہ دسمبر2016تک مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ، گزشتہ 2سالوں میں ملک بھر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر1105مقدمات وزارت انسانی حقوق کو موصول ہوئے، انتخابی اصلاحات کمیٹی 2018کے الیکشن سے قبل انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے اپنا جامع پلان پیش کرے گی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت شیخ آفتاب اور پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم شہزادی عمر زادی ٹوانہ کے اراکین کے سوالوں کا جواب

جمعرات 18 فروری 2016 19:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کو حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان پوسٹ کوابتک 25ارب6کروڑسے زائد کا خسارہ ہوچکا ، قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے جوگیس حاصل ہوگی وہ ایران پاک گیس معاہدے سے سستی ہے، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ کھپت23 ملین ٹن ہے،جس میں ملکی خام تیل کل ضروریات کا صرف17فیصد پورا کرتاہے جبکہ83فیصد ضروریات پٹرولیم مصنوعات درآمد کرکے پوری کی جاتی ہیں،روس کی مدد سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن بنائی جارہی ہے جس کی مدد سے ایل این جی کراچی ٹرمینل سے لاہور پہنچے گی، لواری ٹنل پر ابتک14.5ارب روپے کی لاگت آچکی،وزیراعظم کی ہدایت پر اس منصوبے کو دسمبر2016تک مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے ، گزشتہ 2سالوں میں ملک بھر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر1105مقدمات وزارت انسانی حقوق کو موصول ہوئے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اب تک51اجلاس ہوچکے،کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کا اس پر ہونی والی پیش رفت پر مکمل اعتماد ہے، کمیٹی 2018کے الیکشن سے قبل انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے اپنا جامع پلان پیش کرے گی۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین کے سوالوں کا جواب وزیر مملکت شیخ آفتاب اور پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم شہزادی عمر زادی ٹوانہ نے دئیے۔

قبل ازیں رکن قومی اسمبلی شمس النساء کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت این25کے سیکشن کوئٹہ سے قلات تک سڑک کی توسیع کاکام95فیصد،سوراب خوشاب روڈ پر51فیصد،خوشاب،گوادر روڈ پراجیکٹ82فیصد کام مکمل ہوچکاہے۔رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات پر کام کررہی ہے جس کے ابتک49اجلاس ہوچکے ہیں،کمیٹی2018 کے الیکشن سے قبل انتخابات کو صاف اورشفاف بنانے کیلئے ایک جامع پلان دیگی۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی کے اب تک51اجلاس ہوچکے،کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کا اس پر ہونی والی پیش رفت پر مکمل اعتماد ہے، کمیٹی جلد انتخابات کو شفاف بنانے کے حوالے سے اپنا پلان پیش کرے گی۔ رکن قومی اسمبلی ساجدہ بیگم کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمرزادی ٹوانہ نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے جوگیس حاصل ہوگی وہ ایران پاک گیس معاہدے سے سستی ہوگی،روس کی مدد سے کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن بنائی جارہی ہے جس کی مدد سے ایل این جی کراچی ٹرمینل سے لاہور پہنچے گی۔

رکن قومی اسمبلی مسرت رفیق مہر کے سوال کے جواب میں وزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ مالی سال2013-14اور2014-15میں فیصل آباد لاہور موٹروے سے ٹول پلازہ فیس کی مد میں حکومت کو1930.022ملین کا ریونیوحاصل ہوا،ایک اورسوال کے جواب میں وزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہا کہ پاکستان پوسٹ2008-9تک منافع بخش ادارہ تھا مگر2009-10سے2014-15تک پاکستان پوسٹ کو25ارب6کروڑسے زائد کا خسارہ ہوچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ میں خسارے کی بڑی وجہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہے،ادارے کو منافع بخش بنانے کیلئے پروگرام بنائے جارہے ہیں،جس میں موبائل کمپنیوں کے ساتھ مل کر رقم کی منتقلی جیسے پروگرام شامل ہیں اورپاکستان پوسٹ کو لاجسٹک کمپنی کے طورپر لیاجارہاہے۔رکن قومی اسمبلی شمس النساء کے سوال کے جوا ب میں وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا کہ جولائی سے دسمبر2015تک ایم ون،ایم ٹو،ایم تھری اورایم فور سے1010.481ملین روپے کا ریونیو حاصل ہوا،ٹول پلازہ کی مد میں حاصل ہونے والے ریونیو کو سڑکوں کی مرمت کیلئے استعمال کیا جاتاہے،ایک اور سوال کے جواب میں وزیرمملکت شیخ آفتاب نے کہا ک فیصل آباد تا ملتان موٹروے پر68489ملین کے اخراجات آئیں گے۔

رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم شہزادی عمرزادی ٹونہ نے کہا کہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سالانہ کھپت23 ملین ٹن ہے،جس میں ملکی خام تیل کل ضروریات کا صرف17فیصد پورا کرتاہے جبکہ83فیصد ضروریات تیل درآمد کرکے پوری کی جاتی ہیں،اس وقت ملک میں196کمپنیوں کو ہائیڈروکاربنز کی تلاش کیلئے رائسنسز جاری کئے گئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشورخان کے سوال کے جواب میں وزارت موصلات کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ لواری ٹنل پر ابتک14.5ارب روپے کی لاگت آچکی ہے اوریہ منصوبہ جون2017تک مکمل ہوجائیگا۔وزیراعظم کی ہدایت پر اس منصوبے کو دسمبر2016تک مکمل کرنے کی ہدایات ہیں،رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے سوال کے جواب میں وزارت انسانی حقوق کی جانب سے تحریری جواب میں ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ 2سالوں میں ملک بھر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر1105مقدمات موصول ہوئے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں