قائد اعظم کی حقیقی فکر و فلسفے کی حامل جمہوری قوتوں کو عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرنے کی کوششیں کرنا ہونگی

سابق چیئرمین نیئر حسین بخاری کی کلاء کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 18 فروری 2016 19:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء ) سابق چیئرمین سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی حقیقی فکر و فلسفے کی حامل جمہوری قوتوں کو بنیادی حقوق مساوات و برابری پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رکھ کر عوامی مینڈیٹ کا حق ادا کرنے کی کوششیں کرنی ہونگی ۔ وہ جمعرات کویہاں اپنی رہائش گاہ پر سپریم کورٹ کے وکلاء کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی جماعتیں اپنے کر دار اور عمل سے شہریوں کو ریاستی و سیاسی معاملات میں شرکت کا یقین دلائیں ۔ملک کی موجودہ گھمبیر اقتصادی و سیاسی صورتحال کا تقاضا ہے کہ مخالفت برائے مخالفت کو پس پشت ڈال کر قومی مفاد میں ملکی ترقی قومی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کے ذریعے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی معاملات میں پارلیمنٹ کا دلیرانہ کردار ہی پاکستان کے جمہوری تشخص کا آئینہ دار ہو سکتا ہے ۔

نیئر بخاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف کے باوجود سیاسی و پارلیمانی قوتیں مستحکم جہوریت اور پاکستان کی وحدت کی خاطر متحد و متفق ہیں۔نیئر بخاری نے وکلاء کی بحالی جمہوریت کیلئے سیاسی جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک کے بانی قائداعظم محمد علی جناح بھی قانون دان تھے اور پاکستان کو آئین فراہم کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی قانون دان تھے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں