چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کی اوربریفنگ دینے سے انکار کیا جو قابل تشویش بات ہے،فرحت اﷲ بابر

اچانک ملاقات منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش تو نہیں ہے کیا؟ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، سینیٹ میں اظہار خیال

جمعرات 18 فروری 2016 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹر فرحت اﷲ بابر نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کی اوربریفنگ دینے سے انکار کیا جو قابل تشویش بات ہے،اچانک ملاقات منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش تو نہیں ہے کیا؟ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔

جمعرا ت کوسینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے کا چیئرمین نیب کا معاملہ تشویشناک لگتا ہے۔ جب نیب نے ہمارا احتساب کیا تو کہا گیا کہ ہماری دم پر پاؤں آگیا ہے میں اب ان سے پوچھتا ہوں کہ اب کیوں رو تے ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں کیا معاملات چل رہے ہیں اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے نیب کے حوالے سے کچھ روزْقبل ایک بیان دیا۔ چیئرمین نیب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اس حوالے سے اپنے معاملات کو بہتر کریں گے۔ آج چیئرمین نیب کی وزیر اعظم سے ملاقات طے تھی، جس کو چئیرمین نیب نے وزیر اعظم کے بیان پر احتجاج کے طور پر منسوخ کردیا۔ چئیرمین نیب نے یہ ملاقات کیوں منسوخ کی۔ ایک ریاستی ادارے کا سربراہ انتظامی طور پر وزیر اعظم کو جواب دہ ہے۔

ملاقات سے انکار چیف ایگزیکٹو کی توہین ہے۔ اچانک ملاقات منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش تو نہیں ہے کیا؟ صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے وزیراعظم نے نیب کو خبردار کیا ہے کہ اگر شریفوں کو تنگ کرنا جاری رکھا تو قانون میں ترمیم کر دوں گا بعد ازاں نیب نے ایک بیان جاری کیا ہاں نیب میں بہتری کی ضرورت ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں