ترجمان وزیراعظم ہاؤس کی چیئرمین نیب کی طرف سے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کرنے بارے میڈیا میں خبروں کی تردید

وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں کوئی ملاقت طے ہی نہ تھی ٗترجمان

جمعرات 18 فروری 2016 20:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے چیئرمین نیب کی طرف سے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کرنے کے حوالے سے میڈیا میں نشر ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور چیئرمین نیب میں کوئی ملاقت طے ہی نہ تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں کی کوئی ملاقات طے ہی نہ تھی تو منسوخی کیسی؟۔میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کر لینی چاہیے ٗواضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں نشر ہوئی تھیں کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں