اوگرا نے سستی ایل این جی سے متعلق حکومتی دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا ، سعید احمد خان

ایل این جی قدرتی گیس سے کئی گناہ مہنگی ہے، چیئرمین اوگرا

جمعرات 18 فروری 2016 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) چیئرمین اوگرا سعید احمد خان نے کہا ہے کہ اوگرا نے سستی ایل این جی سے متعلق حکومتی دعوؤں کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ ایل این جی قدرتی گیس سے کئی گناہ مہنگی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری ایسوسی ایشن اوگرا کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی حتمی قیمت کا اعلان ایک ہفتے میں کیا جائیگا قیمتیں حکومتی فارمولے کے تحت طے کئے جائینگے ایل این جی پر پانچ فیصد اضافی ٹیکس لگایا گیا ہے اس حوالے سے حکومت کے سارے دعوے غلط ہیں ایل این جی قدرتی گیس سے سستی نہیں ہوسکتی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں