سی ڈی اے کی جانب سے پوش سیکٹر ز ایف اور جی میں سڑکوں کی کارپیٹنگ میں غیر معیاری میٹیرئل استعمال کئے جانے کا انکشاف ، قومی خز انے کو کروڑوں کا نقصان

جمعرات 18 فروری 2016 21:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف اور جی میں سڑکوں کی کارپیٹنگ میں غیر معیاری میٹیرئل استعمال ہونے اور ایف سیکٹر میں سڑکوں کی بغیر کھدائی اور بھرائی کارپیٹنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خز انے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے یہ ٹھیکہ زیڈ کے بی نامی کمپنی کو 88 کروڑ 40 لاکھ میں دیا گیا تھا جو کہ 5 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔

غیر میعاری میٹیرئل استعمال ہونے کے باعث ان سڑکوں کی پائیداری پر سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں ہونے والی سڑکوں کی کارپیٹنگ میں نہ صرف غیرمیعاری میٹیرئل استعمال ہو رہا ہے بلکہ سی ڈی اے کی جانب سے دیئے جانے والے ٹینڈر کے بعد زاہد خان اینڈ برادرز (زیڈ کے بی) کمپنی کو ان سڑکوں کی مرمت کا ٹھیکا دیا گیا تھا جس پر متعلقہ کمپنی صرف کارپیٹنگ کروا رہی ہے اور ایف سیکڑ کے کسی بھی سڑک کی کھدائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اُن کی بھرائی کی گئی ہے جس سے ان سڑکوں کی مرمت کے بعد پائیداری کا عرصہ انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق قانونی طور پر سڑکوں کی مرمت کیلئے پرانی سڑک کے ملبہ کو ہٹانا اور اس کی از سر نو بھرائی کرنا ضروری ہے تاہم سی ڈی اے نے متعلقہ کمپنی سے مل کر بلوں میں ہیر پھیر کے ذریعہ ملکی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا لگایا ہے۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈی ی ورکس سجاد زیدی نے بتایا کہ اسلام آباد کے پوش سیکٹرایف اور جی میں پرانی سڑکوں پر کارپیٹنگ کا ٹھیکہ زیڈ کے بی کمپنی کو 88 کروڑ 40 لاکھ کے ٹینڈر کے عوض دیا گیا ہے جسے 5 ماہ میں مذکورہ کمپنی مکمل کرے گی تاہم اگر کمپنی کی جانب سے غیر معیاری میٹیرئل استعمال ہو رہا ہے تو اس پر ایکشن لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں