وفاقی پولیس نے اندھے قتل کاسراغ لگالیا،خاتون سمیت دو کرائے کے قاتل گرفتار
جمعرات 18 فروری 2016 22:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اسلام آباد تھانہ بھارہ کہو پولیس نے اندھے قتل کے مقدمہ کو ٹریس کر لیا وقوعہ میں ملوث کرائے کے دو قاتلوں کو خاتون سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان نے اقرار جرم کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ16/17/01.2016 کی درمیانی رات کو نامعلوم ملزمان نے تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ مرکزی صحت بھارہ کہو اسلام آباد کے چوکیدار محمد ارشد کو قتل کر دیا تھا اور اس کی نعش غسل خانہ میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے ۔
مقامی پولیس نے مقتول کے بھائی سمارت خان ساکن تاندلہ بھارہ کہو اسلام آباد کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی۔(جاری ہے)
ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے مقدمہ کی سنگین نوعیت کے پیش نظر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی سٹی رضوان عمر گوندل کو دیا جنہوں نے ڈی ایس پی بھارہ کہو کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو انسپکٹر حق نواز رانجھا ،سب انسپکٹر ارشد علی و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیمی تشکیل دی ۔
پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل استعمال کر کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا اور اس میں ملوث دو کرائے کے قاتلوں کو خاتون سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان میں ابرار حسین سکنہ ضلع سیالکوٹ ،طارق حسین سکنہ ضلع کامونکی اور ایک خاتون زینہ بی بی عرف زینت سکنہ ضلع گوجرانوالہ شامل ہیں ۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خاوند کی پنشن کی رقم حاصل کرنا چاہتی تھی جس کے لئے اس نے اجرتی قاتلوں کو ساتھ ملا کر قتل کیا ہے ملزمان نے اقرار جرم کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہا ہے اور پولیس کو ہدایت کی وہ مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی تشکیل دیدی، تانیہ ایدروس کنوینر مقرر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری