نیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بدعنوانی کی تحقیقات کاآغاز کر دیا

ریجنل دفاتر میں بدعنوانی عروج پر ہے،ذرائع کا انکشاف

جمعرات 18 فروری 2016 22:37

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب)نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بدعنوان ملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مختلف شعبوں سے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق اوپن یونیوسٹی میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف متعدد شکایات وصول ہونے کے بعد نیب نے کاروائی کرتے ہوئے اہم دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر ڈاکڑ شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عزم کا اظہار کیاتھا کہ یونیورسٹی سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا تاہم وائس چانسلر کی خواہش کے باوجود یونیورسٹی میں بدعنوانی کا سلسلہ جاری رہا اور اب یہ معاملہ احتساب بیورو تک پہنچ چکا ہے جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے بدعنوانی کی شکایات موصول ہورہی تھیں اور چند ریجنل دفاتر میں بدعنوانی عروج پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں