پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 فروری 2016 00:27

پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) پاکستان نے پٹھان کوٹ حملے کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ائیربیس پٹھان کوٹ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پاکستان میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیس کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے اس کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ آیا یہ مقدمہ ایف آئی اے میں درج کیا جائے گا یا سی ٹی ڈی میں۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نہ تو بھارت کیساتھ تعاون کر رہا ہے نہ ہی اس سلسلے میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اسی باعث بھارت کی جانب سے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کے مذاکرات کو معطل کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں