سکولوں کی حالت بہتر ہونے پر دلی خوشی ہے، تعلیم کے شعبے میں آئندہ بھی انقلابی اقدامات کئے جائیں گے

وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا وزیراعظم کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے وژن کا خیرمقدم

جمعہ 19 فروری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں کی حالت بہتر ہونے پر دلی خوشی ہے، تعلیم کے شعبے میں آئندہ بھی انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔وہ جمعہ کو اذان خان شہید ماڈل سکول ایف ایٹ تھری میں جدید سہولتوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول سے کیا گیا۔ تقریب کے آغاز پر بچوں نے قومی ترانہ بھی پیش کیا۔ تقریب کے دوران ”سکول پہلے اور آداب“ دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سکولوں میں مونٹیسوری کلاسز کا اجراء وزیراعظم نواز شریف کا عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے، مریم نواز شریف نے سکولوں کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، سکولوں کی حالت بہتر ہونے پر دلی خوشی ہے، تعلیم کے شعبے میں آئندہ بھی انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں