اذان خان شہید ماڈل سکول میں جدید سہولیات کی فراہمی، اظہار تشکر کیلئے ہال کا نام ” نواز شریف آڈیٹوریم “رکھ دیا گیا

جمعہ 19 فروری 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع اذان خان شہید ماڈل سکول میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولیات کی فراہمی پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیلئے سکول کے ہال کا نام تبدیل کر کے” نواز شریف آڈیٹوریم “رکھ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف نے اذان خان شہید ماڈل سکول میں مونٹیسوری کلاسز اور جدید سہولیات کی فراہمی کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف کو ایک پرچی پہنچائی گئی، جس پر درج تھاکہ” سکول کے ہال کا نام تبدیل کر کے نواز شریف آڈیٹوریم رکھ دیا گیا ہے“۔ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ اگر یہ ہال میرے نام پر ہے تو اسے مزید اچھا ہونا چاہئے تھا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوچھا کہ یہ نام کس نے رکھا ہے تو سامعین میں بیٹھے وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پہلے ہاتھ بلند کیا اور پھر اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے جس پر وزیراعظم نے سوال کیا کہ آپ نے آڈیٹوریم کا نام تبدیل کرنے کیلئے سکول کے پرنسپل سے اجازت لی تھی نا؟جس پر سامعین بے اختیار مسکرا اٹھے اور ہر سو قہقہے بکھر گئے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں