وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاق میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلوں کی منظوری دید ی ہے، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 فروری 2016 16:08

وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاق میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلوں کی منظوری دید ی ہے، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاق میں ترقی پانے والے افسران کے نئے تقرروتبادلوں کی منظوری دید ی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق شعیب صدیقی کو اسپیشل سیکرٹری داخلہ،ڈاکٹر شجاعت اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ عبدالجبار سیکرٹری قومی اسمبلی اور ارباب عارف رجسٹرار سپریم کورٹ ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کیپٹن(ر)زاہد سعید سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،ہمایوں خان سیکرٹری ایجوکیشن،حسن اقبال سیکرٹری کیڈ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری کیڈ خالد حنیف کو اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نئے تقررو تبادلوں کے تحت پیر بخش جمالی کو سیکرٹری محتسب،ابو احمد عاکف وفاقی سیکرٹری ماھولیاتی تبدیلی،عمران گردیزی سیکرٹری اطلات و نشریات،عابد جاوید سیکرٹری خوراک،خالد مسعود سیکرٹری مواصلات تعینات کردیئے گئے ہیں۔اسی طرح صدیق میمن ترقی پانے کے بعد چیف سیکرٹری سندھ ہی رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں