پی ٹی آئی کا سندھ میں قومی شاہرات کے منصوبوں میں137 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ

جمعہ 19 فروری 2016 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے سندھ میں قومی شاہرات کے منصوبوں میں137 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کردیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس پیش کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ شاہرات کی تعمیر کا ٹھیکہ کم سے کم بولی دینے والے کی بجائے دوسرے نمبر پر آنے والے کو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک کلومیٹر سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 10 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ جال چند مہالی نے کہا کہ سندھ کے سیلاب زدگان کے لئے چار ارب چالیس کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مگر یہ پیسہ کہاں گیا کچھ پتا نہیں ۔ یہ معاملہ نیب کو بھجا جائے۔ اظہر خان جدون نے کہا کہ قومی شاہرات پر قائم ویٹ اسٹیشن کے اخراجات دس کروڑ روپے سے بڑھ کر سترہ کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس پر بھی توجہ دینے کی ضروت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں