اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی تعیناتی میں 90 دن کی توسیع

نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 19 فروری 2016 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی تعیناتی میں 90 دن کی توسیع کر دی ہے۔ چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سمری پر وزارت داخلہ نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں رینجر اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی تعیناتی میں 90 دن کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

رینجر کے اختیارات میں اے ٹی سی ترمیمی ایکٹ کے تحت 90 دن کی توسیع کی گئی۔ اسلام آباد میں تقریباً رینجر کے 1500 اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 50 اہلکا ر تعینات ہیں ، رینجر کے اختیارات میں ہر تین ماہ بعد توسیع کی جا تی ہے،چیف کمشنر ذوالفقار حیدر کی سمری پر وزارت داخلہ چوہدری نثار نے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز کو تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران تعینات کیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں