ڈی جی ریڈیو سید عمران گردیزی سیکرٹری انفارمیشن مقرر

جمعہ 19 فروری 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی ریڈیو سید عمران گردیزی کو سیکرٹری انفارمیشن مقرر کر دیا گیا ہے ،گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ماڈل سکول کے دورے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے بطور ڈی جی ریڈیو عمران گردیزی کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اس کے بعد انہیں سیکرٹری انفارمیشن کی اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں،عمران گردیزی اس سے پہلے پرنسپل انفارمیشن آفیسر ،پریس منسٹر واشنگٹن ،پریس منسٹر لندن اور سپیشل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم جیسے اہم ترین عہدوں پر کام کر چکے ہیں اس کے علاوہ عمران گردیزی کو اے پی این ایس بیسٹ مینجمنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں