اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز سے (ن) لیگی رہنماچوہدری واجد ایوب کی ملاقات‘ گلدستہ پیش کیا‘نیک خواہشات کا اظہار
عوام کی خدمت کرنا مشن ہے ‘درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ‘کری کی طرح ترنول میں بھی ہسپتال تعمیر کیا جائیگا ‘عوام کیلئے میرے دروازہ 24 گھنٹے کھلے ہیں ‘ انصر عزیز شیخ کی واجد ایوب کو مسائل کے حل کی یقین دہانی
جمعہ 19 فروری 2016 19:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز سے مسلم لیگ (ن) اسلام آ باد کے رہنما چوہدری واجد ایو ب نے ملاقات کر کے انہیں باضابطہ عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی‘ واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز اور اسلام آباد کے ڈپٹی چیئرمینوں ذیشان علی نقوی اور اعظم خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ترنول میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری واجد ایوب نے اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین ذیشان نقوی اور اعظم خان بھی موجود تھے۔ چوہدری واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز کو پھولوں کا گلدشتہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
ملاقات کے دوران چوہدری واجد ایوب نے شیخ انصر عزیز کو بتایا کہ ترنول کا علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور امید ہے کہ ان کی میئر شپ کے دوران عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا اور ان کے مسائل حل ہو ں گے۔
انہوں نے کہا کہ ترنول میں مناسب طبی سہولیات اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جس پر شیخ انصر عزیز نے چوہدری واجد ایو ب کو یقین دلایا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی ان کا مشن ہے جس پر وہ کاربند رہتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کری کی طرح ترنول میں بھی ایک ہسپتال تعمیر کیا جائیگا جس میں عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ ان کے دروازہ عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیںمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری