ایچ ای سی کی طرف سے سوشل سائنسز کی ترویج کیلئے خطیر رقم کی فراہمی

جمعہ 19 فروری 2016 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء)اسلام آباداعلٰی تعلیمی کمیشن نے تھیمیٹک ریسرچ گرانٹ پروگرام، جو کہ ملک میں خصوصاََ عصری مسائل کے حل اور سوشل سائنسز کی ترقی کی خاطر شروع کیا گیا، ــ کے تحت سال 2015-16 کے لئے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ سوشل سائنسز ماہرین اور محققین جو مفروضاتی، نظریاتی اور عملیاتی پس منظر رکھتے ہوں کی اس گرانٹ کے حصول کے لئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس گرانٹ کے حصول کے لئے سرکاری و غیر سرکاری جامعات کے کُل وقتی اساتذہ مختلف موضوعات بشمول سیاسیات، دستور، طرز حکمرانی، قومی سلامتی، خارجہ پالیسی، سماج اور تہذیب، اقتصادیات، تعلیمی پالیسی، لیڈرشپ، تاریخ، آثار قدیمہ، ذرائع ابلاغ، ادب اور زبان، پر اپنی سفارشات پیش کر سکتے ہیں۔ مذکورہ پروگرام کے تحت منظور ہونے والے ہر منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ایچ ای سی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ دس لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی جائیگی۔ اس پروگرام کے تحت قبل از ایں 15 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 25 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ توقع ہے کہ 30-40 تک نئے منصوبوں کے لئے بھی رواں سال فنڈنگ مہیا کی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں