اسلامی یونیورسٹی‘ نائب صدر تدریسی امور ڈاکٹر بشیرخان سے انڈونیشین ناظم الامور سامسو ریضال کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ‘شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق

جمعہ 19 فروری 2016 19:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) پاکستان میں انڈونیشین سفارتحانے کے ناظم الامور سامسو ریضال نے گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹر محمد بشیر خان ، نائب صدر تدریسی امور سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور شعبہ تعلیم میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔

ان کے ہمراہ سفارتحانے کے سیکرٹری اول سمارتونوبھی اور ہیڈپروٹوکول فیض مولنا بھی تھے۔ سامسو ریضال نے کہا انڈونیشین سفارتحانہ اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی امور اور دیگر باہمی امور میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا اسلامی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات انڈونیشیا کے مختلف اداروں میں کلیدی عہدوں پر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشین سفارتکار نے مزید کہا اسلامی یونیورسٹی کی عالم اسلام کے لیے خدما ت اور کردار قابل تعریف ہے ۔ انہوں اسلامی یونیورسٹی کے ساتھ معاہدوں کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی تجاویز پیش کیں ۔ ڈاکٹر محمد بشیر نے دو طرفہ تعاون کی فروغ کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے اس بات کا یقین دلایا کہ یونیورسٹی اس پیش رفت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر محمد بشیر نے کہا کہ اسلامی یونیورسٹی تمام مسلم ممالک کی جامعات کے ساتھ باہمی تعلیمی تعلقات کو وسعت دینا چاہتی ہے اور اس جامعہ میں عالم اسلام کے بے شمار طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے معزز سفاتکار کو بتایا کہ جامعہ کے انڈونیشاء کی جامعات کے ساتھ مضبوط روابط قائم ہیں اور یونیورسٹی انڈنیشین طالب علموں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلوں کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر بشیر نے مزید کہا کہ جامعہ میں انڈونیشیا کے کثیر طلباء زیر تعلیم ہیں اور یونیورسٹی چاہتی ہے کہ انڈونیشین سفارتحانہ طلباء کی تعداد اور سہولیات فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں