وزارت داخلہ نے خالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت میں بھیجنے پر حکم امتناعی کے باعث سندھ حکومت کی درخواست واپس کر دی

جمعہ 19 فروری 2016 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) وزارت داخلہ نے سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد سومرو قتل کیس فوجی عدالت میں بھیجنے پر عدالت کے حکم امتناعی کے باعث سندھ حکومت کی درخواست واپس کر دی اور کہا ہے کہ جب تک حکم امتناعی خارج نہیں ہوتا کیس فوجی عدالت کو نہیں بھجوا سکتے، جمعہ کو ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق سینیٹر ڈاکٹر خالد سومروکا قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کے لئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی ، وزارت داخلہ نے کیس کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس دوران معلوم ہوا کہ سندھ ہائیکورٹ کے سکھر بنچ نے کیس فوجی عدالت میں بھیجنے پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے جس پر وزارت داخلہ نے خالد سومرو کا قتل کیس فوجی عدالت بھیجنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی اور کہا کہ جب تک صوبائی حکومت حکم امتناعی خارج نہیں کراتی اس وقت تک کیس فوجی عدالت نہیں بھیج سکتے، واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد سومرو قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں