قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی مخالفت پر وفاقی وزیر داخلہ کا پیش کر دہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ( ترمیمی )آرڈ یننس 2015 منظور نہ ہو سکا

چیئر مین کمیٹی نے تمام اراکین کوآرڈیننس پر اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس 30فروری تک ملتوی کردیا

جمعہ 19 فروری 2016 21:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی مخالفت پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے پیش کر دہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ( ترمیمی )آرڈ یننس 2015 منظور نہ ہو سکا، کمیٹی چیئر مین رانا شمیم احمد خان نے تمام اراکین کمیٹی کوآرڈیننس پر اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس 30فروری تک ملتوی کردیا ۔

کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو چیئر مین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ،اجلاس میں کمیٹی اراکین، وزارت داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام ،چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مہمند ایجنسی شہدا کے لئے فاتحہ بھی کی گئی ، اجلاس میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ (ترمیمی )آرڈیننس 2018پر وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس لانے کا مقصد اسلام آباد میں میئر کی غیر موجودگی میں 3ڈپٹی میئر ز کو اختیارات میئر کے اختیارات حاصل ہوں گے، اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی نے آرڈیننس پر اعتراض اٹھایا کے ابھی تک آرڈیننس میں ڈپٹی مئیر کے عہدے کی وضاحت نہیں کی گئی ،بل کی منظوری سے قبل اس پر وضاحت ضروری ہے کیونکہ اس پر ہمیں بہت تحفظات ہیں ،جس پر چیئر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان نے کہا کہ اس بل پر قومی اسمبلی میں تفصیلی بحث ہو چکی ہے،اسلئے اسکو منظور ہونے دیں،جس پررکن کمیٹی عارف علوی نے کہا کہ پھر کمیٹی میں اس بل کو لانے کی کیا ضرورت تھی ،آ ئندہ پھر کمیٹی اپنی مرضی سے بل منظور کروا لیا کرئے ،اگر بل پر وضاحت پیش نہیں کی جائے گی تو اس پر بحث کیسے ممکن ہوگی ،کمیٹی میں ویسے ہی حکومتی ارکان کی اکثریت ہے بل تو ویسے ہی منظور کرلیا جائے گا میں بل کی مکمل مخالفت کرتا ہوں ،اس موقع پر ایم کیو ایم نے بھی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینینس کی مخالفت کی ، کمیٹی چیئر مین رانا شمیم احمد خان نے تمام اراکین کمیٹی کوآرڈیننس پر اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس 30فروری تک ملتوی کردی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں