وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا،اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اوردیگر امور زیر غور آئیں گے،وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اجلاس میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کے ارکان وفاقی وزرا شرکت کریں گے

جمعہ 19 فروری 2016 23:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29 فروری کو طلب کر لیا‘اجلاس میں این ایف سی ایوارڈ، بجلی کے واجبات اوردیگر امور زیر غور آئیں گے‘وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اجلاس میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کے ارکان وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 29فروری کو طلب کر لیا گیا ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے دو روز قبل وزیر اعظم کو اجلاس بلانے کیلئے خط لکھا تھا ۔وزیراعظم نواز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ جس میں چاروں وزرا ئے اعلیٰ اور کونسل کے ارکان وفاقی وزرا شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں