پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ میں بھارت کا دورہ کرے گی

ہفتہ 20 فروری 2016 12:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹیم بھارتی حکام کی اجازت سے ایئر بیس بھی جائے گی، پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تفتیش کے لیے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم اگلے ماہ بھارت کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم مارچ ں بھارت کا دورہ کرے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی قیادت اے ا?ئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کریں گے ، تحقیقاتی ٹیم بھارتی وزارت دفاع کی اجازت سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی دورہ کرے گی۔ پٹھان کوٹ واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف گوجرانوالہ میں درج کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں