اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، رپورٹ

ہفتہ 20 فروری 2016 12:46

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت کئی بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں کیونکہ اقتصادی جائزوں کے مطابق آئیندہ چند سال کے دوران پاکستان میں متوسط طبقہ میں سالانہ 6 فیصد کا اضافہ متوقع ہے جس سے ملک میں متوسط طبقہ کی مارکیٹ کا حجم 290 ارب ڈالر سالانہ تک پھیل جائے گا سیما بزنس گروپ کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر 2015 ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں 56 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والا مسلسل اضافہ متوسط طبقہ کے پھیلاؤ کا عکاس ہے جو ملکی معیشت کے لئے انتہائی مثبت تاثر ہے جس کے نتیجے میں کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں تا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی متوسط طبقہ کی مارکیٹ سے استفادہ کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں