پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

مظاہرین کے خلاف ایکشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہڑتالی مظاہرین کے خلاف شواہد اکھٹے کرے گی

ہفتہ 20 فروری 2016 14:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ‘مظاہرین کے خلاف ایکشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ‘کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہڑتالی مظاہرین کے خلاف شواہد اکھٹے کرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف تین مرحلوں میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘پہلے مرحلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور رہنماوٴں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ دوسرے مرحلے میں ہڑتال میں فعال کردار کرنے والے ملازمین اور تیسرے مرحلے میں دھرنے میں شریک پی آئی اے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔

ہڑتالی ملازمین کی شناخت اور ان کے خلاف شواہد کے حصول کے لیے ہیڈ آفس کے باہر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت الیکٹرونک میڈیا کی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی، انتظامیہ نے سوا دو سو سے زائد احتجاجی ملازمین کو لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹسز کا اجرا کیا ہے، بتیس ملازمین نے بہتر گھنٹوں کے دیے گئے وقت کے دوران نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کرائے جن میں سے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چھ ملازمین کو گذشتہ روز نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں