بلاول بھٹو زرداری پاکستان پہنچنے کے بعد نکیال آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

ہفتہ 20 فروری 2016 14:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان پہنچنے کے بعد نکیال آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کی ریلی میں جاں بحق ہونے والے چوہدر ی منشی خان کے گھر تعزیت کے لیے جائیں گے ،بلاول زرداری کا یہ پہلا دورہ ا ٓزاد کشمیر ہو گا ، بلاول بھٹو مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ا ور آئندہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے ،اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب ،وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید ،فریال تالپور سمیت آزاد کشمیر حکومت کے وزراء بھی موجود ہوں گے ،اس حوالے سے آزاد حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کے پہلا دورہ آزاد کشمیر کیلئے شاندار استقبال کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں