سی ڈی اے نے سیکٹر آئی 14اور سیکٹر آئی 16میں گلیوں کی تعمیر کا 88فیصد کام مکمل کر لیا

ہفتہ 20 فروری 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی اداروہ سی ڈی اے نے سیکٹر آئی 14اور سیکٹر آئی 16میں گلیوں کی تعمیر کا 88فیصد کام مکمل کر لیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء کو بتایا کہ سیکٹر آئی 16کی کل 149سٹریٹس میں سے 146کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ سیکٹر آئی 14کی کل 274سٹریٹس میں سے 242کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ باقی ماندہ 12فیصد گلیوں کی رواں مالی سال کے دوران تعمیر کے حوالے سے تازہ تخمینہ لگایا گیا ہے اور 10سے 12سال قبل تعمیر ہونے والی سٹرکوں کی بحالی کیلئے لاگت کا بھی تخمینہ تیار کیا گیا ہے ۔ فنڈز کی دستیابی کے بعد اس پر بھی کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں