نیب کو مسلم لیگ ن کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں نیب کے پر کاٹے گئے تو سخت مخالفت کرینگے،عمران خان
خیبر پختونخوا میں سابق سربراہ احتساب کمیشن کے استعفے کی تحریر میں حکومت سے کوئی شکایت نہیں ، خود کمیٹی کی سربراہی کرونگا اور دو سے چار ہفتوں میں ترامیم کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جائیں گی، آزاد احتساب کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دینگے میرے خلاف کچھ ہے تو نیب کو بھجوا دیا جائے میرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے مگر کچھ نہیں کہوں گا میں حامد خان کی بہت عزت کرتا تھا ،پرویز خٹک
ہفتہ 20 فروری 2016 19:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو مسلم لیگ ن کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں نیب کے پر کاٹے گئے تو سخت مخالفت کرینگے، خیبر پختونخوا میں سابق سربراہ احتساب کمیشن کے استعفے کی تحریر میں حکومت سے کوئی شکایت نہیں ، خود کمیٹی کی سربراہی کرونگا اور دو سے چار ہفتوں میں ترامیم کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کی جائیں گی، آزاد احتساب کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دینگے ، کسی وزیر ، وزیر اعلیٰ یا رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف کوئی کیس نہیں ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی کی آزاد احتساب کے ساتھ کمٹمنٹ رہے گی ، نیب اور ایف بی آر کو ٹھیک کر لیں تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔
ہفتہ کو بنی گالہ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، صوبائی وزیر شاہ فرمان اور عاطف خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں معزز شہریوں کی کمیٹی بنائی گئی جس میں احتساب کمشنرز کی نامزدگی کی اور بعد میں پارلیمنٹ سے منظوری ہوئی ۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ خامد خان کے استعفی میں صوبائی حکومت سے شکائت کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے،سا بق ڈی جی احتساب کمیشن کو حکومت سے کوئی شکایت نہیں تھی ، ڈی جی کو پاورز کا ایشو تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں پہلی بار آزاد احتساب کمیشن بنایا،ہم نے احتساب کمشنرز اور احتساب کمیشن کی اسمبلی سے توثیق کرائی۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا احتساب ایسا ہوگا کہ کوئی اس سے بڑھ کر نہیں ہوگا،میں خود کمیٹی کی سربراہی کروں گا اور ترامیم کا جائزہ لوں گا، کمیٹی میں ججز ، وکیل ہونگے تاہم آزاد احتساب میں اگر کوئی ترمیم رکاوٹ بنے گی تو ہم اسے دور کریں گے،آزاد احتساب سیل کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں وزیراعلیٰ کسی وزیر یا رکن صوبائی اسمبلی کیخلاف کوئی کیس نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ حکومتی وزیر کو پکڑا گیا،اینٹی کرپشن نچلے لیول پرکام کرتی ہے،احتساب کمیشن سیاستدانوں سے متعلق کام کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پی کے میں احتساب سیل حکومت کے نیچے نہیں، احتساب کے راستے مین آنے والی ہرترمیم کو ختم کریں گے، مسائل کی وجہ سے احتساب میں ترامیم لائے ، عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے الزامات لگائے کہ حامد کسی کو پکڑنے لگے تھے ایسی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 20 سال سے وعدہ کیا ہے کہ کرپشن ختم کرینگے ۔ دو سے چار ہفتوں کے دوران اپنی سفارشات مکمل کرینگے اور آزاد احتساب کے راستے میں ہر رکاوٹ کو ختم کرینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کو کھوکھلا کردیتی ہے،جو کرپشن کرے گا وہ پکڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے نیب پر حملہ کیا ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے کو خیبر پختونخوا کے ساتھ جوڑا جا رہاہے مسلم لیگ ن کی حکومت نیب کے سامنے رکاوٹ بن رہی ہے ۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نیب کو دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم نہیں انکا پیسا چوری ہو رہا ہے ہر غریب آدمی بھی ڈیزل پر ٹیکس دیتا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم کوحق نہیں کہ اگرانکے خلاف کیسزہیں تووہ دھمکیاں دیناشروع کردیں ، نیب کے ساتھ سخت رویہ رکھا گیا تو مخالفت کریں گے ، نیب اورایف بی آرکوٹھیک کرلیں توہمیں قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ عمران خان نے کہا کہ نیب کو مسلم لیگ (ن)والے کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں حالانکہ چیرمین نیب کونوازشریف اورپیپلز پارٹی نے مل کرمقررکیا تھا ۔ نیب کا ادارہ آزاد اور غیر جانبدار ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کی آزاد احتساب کے ساتھ کمٹمنٹ رہے گی، نیب کے پر کاٹے گئے تو مخالفت کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ حامد خان کے استعفے میں کہیں نہیں لکھا کہ سیاستدان کو حامد خان کو پکڑنے گئے تھے تو حکومت رکاوٹ بن گئی انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاستدان کیخلاف کوئی کیس ہے ہم احتساب کمیشن کے سامنے رکھیں گے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ احتساب کمیشن کے پاس 42 کیسز ہیں جس میں کوئی بھی کیس کسی ایم پی اے ، وزیر کے حوالے سے نہیں ہے اگر میرے خلاف کچھ ہے تو نیب کو بھجوا دیا جائے میرے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہے مگر کچھ نہیں کہوں گا میں حامد خان کی بہت عزت کرتا تھا اگر ہماری ترامیم میں کوئی چیز غلط ہے تو میڈیا اس حوالے سے اپنی رائے دے ہم اسے ختم کر دینگے ۔ حکومت نے احتساب کمیشن سے کوئی اختیار نہیں لیا ہم نے کمیشن کے مسئلے کو حل کرنا ہے تاکہ سب مل کر کام کریں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت