پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقاد، وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر ما رشل سعیدخان مہمان خصوصی

ہفتہ 20 فروری 2016 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقا د ہوا ۔وائس چیف آف ائیر سٹاف ایئر ما رشل محمدسعیدخان ،پاکستان ائیر فور س جو کہ خود بھی اسی عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہیں اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) سا جد حبیب ، پرنسپل پی اے ایف کالج سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی جس کے بعد مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

تعلیمی میدان میں مجمو عی بہتر ین کا ر کر دگی پرمحمدعلی ، زین العابدین،عمار احمداور طاہر یاسین کو مشترکہ طور پر اکیڈمک کلر سے نوازا گیا ۔جبکہ محمدسمیر سالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس کی چیگ ول شیلڈ منیر ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ ، رفیقی ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی صفی ہاؤس نے جیتی ۔

اس سا ل کا چیمپئن ہا ؤ س بننے صفی ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی ۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی شو پیش کیا۔ کالج نے شاندار ’’ ایرو ما ڈلنگ شو‘‘ بھی پیش کیا ۔ نو جو ان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ ، بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں