حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے‘مسلم لیگ(ن)نے نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی سیاست کو فروغ دیا ہے‘مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکی رہنما بیگم شاہدہ قدیر کا بیان

ہفتہ 20 فروری 2016 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے،توانائی کا بحران ہمارے لئے چیلنج ہے ،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کی مخلصانہ کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی -انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی او رقوم کی خوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا دامن صاف ہے عوام کو گمراہ نہیں کیاجاسکتا،حکومت پاکستان کی داخلی ،خودمختاری اور حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی-اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر میاں برادران ہی عوا م کے حقیقی نمائندے ہیں جو آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں،دہشت گردی سے نپٹنے اور ملکی دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں،اس وقت پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے جس کے خاتمے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے، حکومت اور قوم کے حوصلے بلند ہیں جو ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-بیگم شاہدہ قدیر نے مزیدکہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے، اور عوام کو حقیقی معنوں میں مسائل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیجانے کے مشن پر گامزن ہیں، کھوکھلے نعروں سے عوام کو بہکانے کی کوشش کرنے والوں کو ایک پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی سیاست کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نے کہاکہ عوام کو فراموش کرنے والوں کوعوام فراموش کرسکتے ہیں اب دعوؤں،وعدوں اور نعروں کے بجائے اگر قوم کے مسائل حل نہ ہوئے تو انہیں شکست ہوسکتی ہے-

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں