فکر و عمل اور خود احتسابی میں کامیابی کا راز پوشیدہ ہے‘ طلباء سالانہ امتحانات کی تیاری کو اپنا محور و مقصد اور توجہ کا مرکز بنا لیں ‘ غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں

چیئرمین اسلام آباد کیرئیر کالج (آئی سی سی ) جاوید انتظار کا خصوصی لیکچر

ہفتہ 20 فروری 2016 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) چیئرمین اسلام آباد کیرئیر کالج (آئی سی سی ) جاوید انتظار نے کہا ہے کہ فکر و عمل اور خود احتسابی میں کامیابی کا راز پوشیدہ ہے ۔ طلباء سالانہ امتحانات کی تیاری کو اپنا محور و مقصد اور توجہ کا مرکز بنا لیں ۔ غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کا ہدف فیڈرل بورڈ کی ٹاپ پوزیشن ہے ۔ یہ بات انہوں نے امسال میٹرک کے طلباء و طالبات کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اسلامی و جدید تعلیم کے بہترین امتزاج پر یقین رکھتا ہے زہن و کردار سازی کے ذریعے مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ نئی تعلیمی سیشن کیلئے بہترین تعلیمی حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں