چوتھی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م چوتھی سپیشل جونئیر ویمنزہاکی چیمئن شپ 29فروری سے نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آبادمیں ہوگی

ہفتہ 20 فروری 2016 22:09

چوتھی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م چوتھی سپیشل جونئیر ویمنزہاکی چیمئن شپ 29فروری سے نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آبادمیں ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م چوتھی سپیشل جونئیر ویمنزہاکی چیمئن شپ 29فروری سے 5مارچ2016تک نصیر بندہ سٹیڈیم اسلام آبادمیں ہوگی ۔ پی ڈبلیو ایم اے کی سیکرٹری راحت خان کے مطابق چیمئن شپ میں پنجاب کی دو ٹیمیں کلر اور وائٹ شرکت کریں کریں گے۔ان مقابلوں میں 25فروری 1998یا س کے بعد پیدا ہونے والی کھلاڑی شرکت د کی اہل ہونگے ۔

(جاری ہے)

لہذا چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے تمام ریجنل ایسوسی ایشنز، سکولز ، کالجز،اکیڈمیز اور دیگر کھلاڑی 22فروری کونیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اوپن ٹرائلز میں حصہ لے سکتی ہیں ، ٹرائیلزصبح9بجے سے 4بجے شام تک ہونگے۔ ٹرائیلزسے قبل کھلاڑی اپنی پارسپورٹسائز کی تصاویر، فارم ب اور باپ کے شناختی کارڈ کی فوٹوکا پی ہمراہ لائیں ۔ ٹرائیلز میں شرکت کیلئے آنے والے کھلاڑیوں کوٹی۔اے۔ڈی۔اے نہیں دیا جائے گا۔ٹرائیلز منتخب ہونے والی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ23فروری سے 28فروری تک لگایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں