چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہنے والے عمران خان آج انکے ہمدرد کیسے بن گئے، عمران نے چیئرمین نیب کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کررکھاہے ، شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمرا جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تاہوں ، مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا

وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کاعمران خان کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار

ہفتہ 20 فروری 2016 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران خان چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہتے تھے، وہ آج انکے ہمدرد کیسے بن گئے، عمران نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھاہے ، ڈاکٹر شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمرا جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کر تاہوں ، مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا۔

ہفتہ کو عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری بدعنوانی کے تحفظ کیلئے ہوئی ہے ، وہ چیئرمین نیب کی تقرری کو مک مکا کہتے تھے، آج انکے قدردان کیسے بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان شاید بھول گئے ہیں کہ انہوں نے چیئرمین نیب کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہواہے۔

عمران خان سچ بولنے سے محروم ہیں، انکو کل کا جھوٹ آج کا سچ لگتا ہے ، پرویز رشید نے کہا کہ نیب نے اعتراف کیا انکے نظام میں قبا حتیں موجود ہیں ، عمران خان کو اگر ہماری سمجھ نہیں آئی تو ان سے سمجھ لیں جن کے وہ نئے قدردان بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے سپریم کورٹ اور پیمراجانے کا خیر مقدم کرتاہوں۔ پرویز رشید نے کہاکہ مجھے انکی غلط بیانیوں اور خواہشات کو خبر بنانے کے فن کو مزید بے نقاب کرنے کا موقع ملے گا، غلط اور بے بنیاد افواہیں پھیلانے والے اپنے متعلق سچ سننے کا حوصلہ بھی پیدا کریں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں