کریلا نظام انہظام،ملیریا،چیچک،شوگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے قوت مدافعت پیدا کرتا ہے،طبی ماہرین

اتوار 21 فروری 2016 12:43

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمیوں کی سبزی کریلا نظام انہظام،ملریا،چیچک،شوگر اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 گرام کریلے میں توانائی 17،پانی 92.4 ،پروٹین 1.6 ،چکنائی 0.2 ،نشاستہ 4.2 ،ریشہ 0.8 ،کیشیم 20 گرام اورلوہا 1.8 ملی گرام ،بی ون 0.07 ملی گرام ،پوٹاشیم 296 ملی گرام،وٹامن سی 84 ملی گرام بی ٹو 0.09 ملی گرام ،بی تھری سمیت مختلف غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کریلا انسانی جسم کیلئے انتہائی مفید غذا ہے جو کئی مہلک امراض سے بچاؤ میں مددگار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں