ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی انتظامیہ کی طرف سے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کاا نکشاف ،سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ نے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا نے والے ذمہ داران کیخلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے معاملہ دبا دیا
اتوار 21 فروری 2016 15:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی انتظامیہ کی طرف سے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے کاا نکشاف ہوا ہے۔ مجموعی طور پر 31ہزار130لیٹر اضافی پیٹرول کیلئے قومی خزانے سے 24لاکھ90ہزار4سوروپے کی ادائیگیاں کی گئیں سابق وفاقی سیکرٹری داخلہ نے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا نے والے ذمہ داران کیخلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے معاملہ دبا دیا ہے ۔
آن لائن ذرائع کو حاصل تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹس منصوبے کے فیز2کیلئے مقرر کردہ گاڑیوں کی لاگ بک اور انتظامیہ کی طرف سے گاڑیوں کے سفر طے کرنے کی تفصیلات میں واضع فرق سامنے آیا ہے۔(جاری ہے)
دستیاب دستاویزات کے مطابق گاڑی نمبرGk-010کی انٹریز کے مطابق گاڑی 1لاکھ92ہزار768کلومیٹراستعمال ہوئی جبکہ اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق گاڑی 1لاکھ51ہزار539کلومیٹر چلی تھی اس طرح افسران کے فراہم کردہ تفصیلات سے41ہزار229کلومیٹر گاڑی کم چلی تھی ۔
اس طرح مجموعی طور پر 4ہزار122لیٹر اضافی پیٹرول کا خرچہ ظاہر کیا گیا اسی طرح گاڑی نمبرGS-947کی انٹریز کے مطابق گاڑی 2لاکھ39ہزار465کلومیٹراستعمال ہوئی جبکہ اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق گاڑی 1لاکھ30ہزار458کلومیٹر چلی تھی۔ اس طرح افسران کے فراہم کردہ تفصیلات سے1لاکھ09ہزار7کلومیٹر گاڑی کم چلی تھی اس طرح مجموعی طور پر 10ہزار900لیٹر اضافی پیٹرول کا خرچہ ظاہر کیا گیا۔گاڑی نمبرGS-946کی انٹریز کے مطابق گاڑی 1لاکھ36ہزار207کلومیٹراستعمال ہوئی جبکہ اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق گاڑی 55ہزار440کلومیٹر چلی تھی اور افسران کے فراہم کردہ تفصیلات سے41ہزار229کلومیٹر گاڑی کم چلی تھی اس طرح مجموعی طور پر 8ہزار77لیٹر اضافی پیٹرول کا خرچہ ظاہر کیا گیا۔گاڑی نمبرGS-948کی انٹریز کے مطابق گاڑی 2لاکھ19ہزار460کلومیٹراستعمال ہوئی جبکہ اصل میٹر ریڈنگ کے مطابق گاڑی 1لاکھ39ہزار153کلومیٹر چلی تھی اور افسران کے فراہم کردہ تفصیلات سے80ہزار307کلومیٹر گاڑی کم چلی تھی ۔اس طرح مجموعی طور پر8ہزار31لیٹر اضافی پیٹرول کا خرچہ ظاہر کیا گیااورغلط بیانی کرکے مجموعی طور پر 31ہزار130لیٹر اضافی پیٹرول کیلئے قومی خزانے سے 24لاکھ90ہزار4سوروپے کی ادائیگیاں کی گئیں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے پیٹرول کی مد میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا نے والے ذمہ داران کیخلاف کوئی کارروائی کرنے کی بجائے معاملہ دبا دیاہے ۔آن لائن کے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن عثمان باجوہ سے ان کے موبائل پر متعدد بار رابطے کے باوجود رابطہ ممکن نہ ہوسکاہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری