قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس 25 فروری کو ہو گا

اجلاس میں تینوں مسلح افواج اور وزارت دفاع کے بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ‘ کمیٹی کو وزارت دفاع اور فوج کی ترقیاتی ضروریات بارے آگاہ کیا جائے گا، ذرائع

اتوار 21 فروری 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء آئی ڈی پیز کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس 25 فروری کو ہو گا‘ اس اجلاس میں تینوں مسلح افواج اور وزارت دفاع کے بجٹ کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں‘ کمیٹی کو وزارت دفاع اور فوج کی ترقیاتی ضروریات بارے آگاہ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے مجموعی فنڈز کا صرف 25 سے 30 فیصد ہی جاری کیا سیکرٹری دفاع نئے اور جاری منصوبوں کی تفصیل بھی کمیٹی میں پیش کریں گے۔

دفاعی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفع کا اجلاس 25 فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت چیئرمین شیخ روحیل اصغر کریں گے۔ کمیٹی نے وزارت دفاع جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز‘ جی ایچ کیو‘ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع عالم خٹک کی جانب سے کمیٹی کو مالی سال 2016-17ء میں وزارت دفاع اور فوج کی ترقیاتی ضروریات بارے آگاہ کیا جائے گا۔

اس بارے میں وہ جاری اور نئے منصوبوں کی تفصیل بھی پیش کریں گے اور اب تک رواں مالی سال میں ان منصوبوں کے لئے وزارت خزانہ کی طرف سے جاری فنڈز بارے بھی بریفنگ دیں گے۔ دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ وزارت دفاغ نے آئی ڈی پیز کی بحالی اور واپسی کے لئے مختص رقم جاری کرنے میں سست روی کے معاملے کو بھی کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ وزارت خزانہ نہ اس مد میں مجموعی فنڈز کا صرف 25 سے 30 فیصد ہی جاری کیا ہے اور کور کمانڈرز کانفرنس میں بھی اس معاملے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی کہ آئی ڈی پیز کی بحالی اور واپسی کے لئے درکار فنڈز کے اجراء کی رفتار بہت سست ہے کمیٹی کو فوج کے آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی اس بارے میں فوج اپنی ضروریات سے آگاہ کرے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں