اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اتوار 21 فروری 2016 16:33

اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ،کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) اسلام آباد ‘ پشاور، لوئر دیر، دیر بالا، سوات ، چترال ، بٹ خیلہ اور گردو نواح میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے‘ لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو دن دو بجے کے قریب اسلام آباد‘ راولپنڈی‘ پشاور، لوئر دیر، دیر بالا، سوات ، چترال ، بٹ خیلہ ، بونیر، مانسہرہ ، مردان ،مالاکنڈ ڈویڑن، ایبٹ آباد، چارسدہ، اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں