مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا،تحریک انصاف

حکومت پہلے عمارتوں پر حملے کراتی تھی اب در باریوں سے بیان دلوا رہے ہیں ، نعیم الحق

اتوار 21 فروری 2016 16:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ، مسلم لیگ ن نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا ہے ، حکومت پہلے عمارتوں پر حملے کراتی تھی اب در باریوں سے بیان دلوا رہے ہیں ، نیب نے مسلم لیگ کی جانب ہاتھ بڑا نا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں ان خیالات کااظہار ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے وزیراطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے مسلم لیگ کی جانب ہاتھ بڑا دیا ہے اور یقین ہے جلد انکی غلط کرتوتوں سے پردہ اٹھ جائے گا ، نواز حکومت کے غلط کاموں پر پردہ ڈالنا پرویز رشید کا پرانا وطیرہ ہے ، نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں نے نواز حکومت کو عوام پر ظلم کرنے سے روکا لیکن اب حکومت نے ظلم کی داستانیں پھر سے رقم کرنا شروع کر دی ہیں ، انہوں نے کہا نیب نے وزیراعظم نواز شریف نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو بلکل بھی مناسب نہیں ،تحریک انصاف نیب کے پرکاٹنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ،وزیراعظم کی نیب پر تنقید اس کے کام پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ۔

(جاری ہے)

نیب تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے لگائے گے مک مکا کے الزام کے موقف پر قائم ہیں لیکن جو اب حکومت کر نے جا رہی یہ درست نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں