پارک انکلیو کے الاٹیز کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے اندر پلاٹوں کے قبضے دینے کا عمل شروع ہوگا
دوسرے مرحلے میں باقی 350 الاٹیوں کو 3 ماہ تک قبضے دیئے جائیں گے، سی ڈی اے حکام
اتوار 21 فروری 2016 17:14
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) پارک انکلیو کے الاٹیز کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے اندر پلاٹوں کے قبضے دینے کا عمل شروع ہوگا ، منصوبے میں بعض رکاوٹوں کے باعث الاٹیوں کو بروقت قبضے نہیں دیئے جا سکے ، دوسرے مرحلے میں باقی 350 الاٹیوں کو 3 ماہ تک قبضے دیئے جائیں گے۔ سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے گزشتہ سال 28 دسمبر سے پارک انکلیو کے 350 الاٹیوں کو پلا ٹوں کے قبضے دینے تھے تاہم سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ کی جانب سے 10 فیصد زمین متعلقہ ادارے کو فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے الا ٹیوں کو ان کے پلاٹوں کے قبضے میں دو ماہ کی تاخیر ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ پارک انکلیو ہاؤسنگ منصوبہ 5 جولائی 2011ء کو شروع کیا گیا تھا تاہم کئی سالوں سے تعطل کے شکار اس منصوبے کو سی ڈی اے کی موجودہ انتطامیہ نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کی اور گزشتہ سال اگست میں اس پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں تقریباً 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 25 فیصد کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کے لئے 2.68 ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے بعد اس پر ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاری کیا گیا اور 1.26 ارب روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جس کے تحت اس منصوبے کی باؤنڈری وال کی تعمیر، مرکزی گیٹ، روڈ انفراسٹرکچر، واٹر ٹینکس، ٹیوب ویلوں کی تنصیب، سیوریج سسٹم اور ہاؤسنگ اسکیم کے دیگر تمام ترقیاتی کام شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں جہاں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، وہاں کے پلا ٹوں کا باقاعدہ قبضہ دیا جائے گا جبکہ تکمیل کے آخری مراحل کو مکمل کر کے اس ہاؤسنگ اسکیم کے باقی ماندہ الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے گا۔ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے الاٹیوں سے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں کاموں کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا جبکہ رواں ماہ سی ڈی اے الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دینے کی پوزیشن میں آ گیا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت