علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا مادری زبانوں پر تحقیقی کام شروع کرنے کا فیصلہ
اتوار 21 فروری 2016 17:26
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہاہے کہ اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں مختلف لسانی گروپوں کے باہمی رابطے کی مضبوطی کے لئے مادری زبانوں پر تحقیقی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے اوراس ضمن میں جامع حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے " ماد ری زبانوں کے عالمی دن" کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جامعات میں علا مہ اقبا ل اوپن یو نیو رسٹی واحد ادارہ ہے جس میں پاکستانی زبانوں اور ان کے ادب کے فروغ کے لئے ایک متحرک اور مضبوط شعبہ "پاکستانی زبانیں و ادب" کئی سال سے کام کررہا ہے۔(جاری ہے)
اس شعبے نے ملک کے مختلف حصوں کی زبانوں، بطور خاص ان زبانوں کے لئے جن کا وجود خطرے میں ہے ،کو از سر نو فروغ دینے اور ان کی حیثیت بحال کرنے کے لئے نہایت مفید اور موثر خدمات انجام دی ہیں ۔
پاکستانی زبانوں کے فروغ میں اوپن یونیورسٹی کا نمایاں کردار دیگر اداروں کے لئے قابل تقلید ہے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس شعبے کو تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ کرکے مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ یہ شعبہ پاکستان کے ہر علاقے کی زبان کے فروغ میں سب سے نمایاں کردار ادا کرسکیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ زبانیں صرف ابلاغ کا ایک آلہ نہیں ہے بلکہ یہ تشخص کی ایک اہم شناخت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زبانیں اور ثقافت ہی پاکستان کی اصل خوبصورتی ہے ایک میگا یونیورسٹی کی حیثیت سے اوپن یونیورسٹی پاکستان کی اس خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور اس میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے حال ہی میں پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لئے ایک 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زبان ہی تو ترقی کی بنیادی سیڑھی ہے کسی علاقے کے لوگوں کو تعلیم و تربیت دینے کے لئے اس علاقے کی زبان پر عبور ہونا ضروری ہے زبان سے ہم ان کے دل جیت سکتے ہیں ہم ان کو تعلیم یافتہ اور مفید شہری بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے اوپن یونیورسٹی میں قائم شعبہ پاکستانی زبانیں و ادب نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ چینی زبان کے فروغ کے لئے عنقریب چین کی اوپن یونیورسٹی کے اکیڈمک سپورٹ سے "چائنیز لینگوئج اینڈ کلچرل سنٹر"قائم کیا جائے گامتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی