وزیر اعظم نیب کو دھمکیاں دیتے ہیں اور پرویز رشید صحافیوں پر چنگھاڑتے ہیں ،وزیر اعظم نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا ہے، پہلے لاٹھیاں تھما کر عمارتوں پر حملے کرواتے تھے آجکل درباریوں سے بیانات دلواتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا وفاقی وزیر پرویز رشید کے بیان پر ردعمل

اتوار 21 فروری 2016 17:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نیب کو دھمکیاں دیتے ہیں اور پرویز رشید صحافیوں پر چنگھاڑتے ہیں ،وزیر اعظم نے ریاستی اداروں پر یلغار کا انداز بدل لیا ہے، پہلے لاٹھیاں تھما کر عمارتوں پر حملے کرواتے تھے آجکل درباریوں سے بیانات دلواتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ لاہور میں ثقافتی ورثے کو اورنج لائین منصوبے کی بھینٹ چڑھانے کے بعد پرویز رشید ٹیکسلا میں ثقافت بچانے کا درس دیتے ہیں، دھرنے نے پرویز رشید اور ان کی حکومت کو عوام پر ظلم کرنے سے روکے رکھا ،نواز شریف کی حکومت قوم کو عالمی اداروں کے ہاں گروی رکھنے اور عوام کو لوٹنے کو ترقی کا نام دیتی ہے جمہوری ملک میں میڈیا پرویز رشید سے "قرض اتارو ملک سنوارو" مہم کا حساب مانگے تو پرویز رشید آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا قطر سے خریدی گئی ایل این جی کے بارے میں پارلیمان کو لاعلم رکھنا باعث شرم نہیں محض اڑھائی برس میں 5000 ارب کے قرضے وزیر اعظم اور ان کے سمدھی کا عظیم کارنامہ ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں