حکومت کی میگا سکینڈلز پر اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دینے کی پیشکش
فہد شبیر اتوار 21 فروری 2016 19:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری۔2016ء) چودھری نثار کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کو کسی کیس پر تحفظات ہیں تو عدالت جائے، حکومت نیب سے خوفزدہ ہے نہ ناراض۔وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیب سے ناراض یا خوفزدہ نہیں ہے۔ جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے نیب کو مسلم لیگ (ن) کیخلاف بنایا تھا۔
13 سال (ن) لیگ نیب کا نشانہ بنی رہی۔ ہماری دو سخت مخالف حکومتیں ہمارے خلاف کچھ نہیں نکال سکیں اب خوفزدہ کیوں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان کا مقصد نیب کے پر کاٹنا نہیں ہے۔ وزیراعظم نے بزنس مین کو خوف زدہ کرنے کے پس منظرمیں بیان دیا تھا۔ چودھری نثار نے کہا کہ بڑے گھپلوں میں اربوں روپے بے دردی کیساتھ کھائے گئے۔(جاری ہے)
کیسز میں سیاسی لوگ شامل ہیں۔
اتنے گھمبیر کیسز تھے کہ اگر آگے نہ بڑھتے تو قومی جرم ہوتا۔ اگر پیپلز پارٹی بڑے گھپلوں میں غلط فہمی کا شکار ہے تو عدالتی سکروٹنی اور تمام متعلقہ اداروں کو بریفنگ دینے کے لیے تیار ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے۔ بہت سارے میگا کرپشن سکینڈلز پر ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے۔ جمہوری حکومت میں آزاد عدلیہ موجود ہے۔ اپنے ڈھائی سالہ دور کو عدالتی تحقیقات کے لیے پیش کر دیا ہے۔ سندھ حکومت کو اگر نیب یا ایف آئی اے کی کارروائی پر اعتراض ہیں تو عدالت جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری آفر آصف علی زرداری صاحب کے واپس آنے پر مشروط نہیں ہے۔ زرداری واپس آئے یا نہ آئیں، اگر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے تیار ہیں تو حکومت آگے بڑھے گی۔ جس پر تمام اپوزیشن پارٹیوں کا اتفاق ہو ان ججز پر کمیشن بنانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ چودھری نثار علی خان نے بتایا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا چکی ہیں تاہم ان کے بارے واضح اعلان کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے۔ میڈیا قیاس آرائیوں سے گریزکرے۔ جو بھی فیصلے ہوں گے قانون کے مطابق ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی روانگی کے لیے بھارتی حکومت خط لکھا ہے۔ بھارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آمد سے پانچ دن پہلے بتا دیا جائے۔ ہماری سپیشنل انویسٹی گیشن ٹیم آئندہ چند دنوں بعد بھارت جائے گی۔ چودھری نثار نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملے کے حوالے سے بھارت نے ہم سے کچھ نمبر شیئر کیے ہیں جنہیں ایف آئی آر کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار